55

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کمرشل مارکیٹ راولپنڈی کا تفصیلی دورہ، سست روی پر سخت برہمی، تاجروں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات

​راولپنڈی (Afaq khokhar)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کمرشل مارکیٹ راولپنڈی کے تاجر رہنماؤں اور مختلف علاقوں کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز کے ہمراہ کمرشل مارکیٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جاری ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور سرکاری اداروں کی سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر کام کی رفتار تیز کرنے کی سخت ہدایت جاری کیں۔​تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کے ہمراہ دورے میں پیرزادہ راحت مسعود قدوسی ، سرپرست اعلیٰ راجہ اسد حمید، غیور بٹ۔خواجہ برکت ،چیئرمین راجہ مشتاق ، چیئرمین حاجی ارشد محمود سینیر مسلم لیگی انور مغل، وائس چیئرمین حماد قریشی، صدر کمرشل مارکیٹ ملک سہیل اعوان، ریحان سرور عباسی، سینئر نائب صدر راجہ اسلم کیانی، جنرل سیکرٹری راجہ ظفر یوسف، راجہ حماد اور دیگر معززین شامل تھے۔
​سرکاری اداروں کی سست روی پر سخت برہمی، اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی تاکید کی۔​وفاقی وزیر نے دورے کے دوران ٹی ایم اے (TMA)، واپڈا، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر طلب کر کے جاری منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر کی وجہ سے عوام اور تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے اور عوامی مڈبھیڑ والے اس تجارتی مرکز میں شہریوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے۔​الحمید حویلی میں عوامی دربار: مسائل سنے اور احکامات جاری کیے​کمرشل مارکیٹ کے تفصیلی دورے کے بعد وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی، تاجر نمائندوں کے ہمراہ سرپرست اعلیٰ راجہ اسد حمید کی رہائش گاہ “الحمید حویلی” پہنچے۔ الحمید حویلی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے حویلی میں بیٹھ کر تاجروں اور علاقے کے مڈل کلاس و معزز شہریوں کے مسائل تفصیلی طور پر سنے۔​تاجر نمائندوں نے مارکیٹ کو درپیش مختلف بنیادی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا، جس پر محمد حنیف عباسی نے موقع پر ہی متعلقہ اداروں کے افسران کو فون پر اور ذاتی طور پر احکامات جاری کیے کہ وقت پر کام مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے خصوصاً “ماڈل کمرشل مارکیٹ” کے منصوبے پر جاری کام کو ہنگامی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تاکہ تاجروں اور شہریوں کو بہترین تجارتی ماحول اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر تاجر برادری نے وفاقی وزیر کی طرف سے فوری اقدامات اور ذاتی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اخر میں سرپرست اعلی کمرشل مارکیٹ راجہ اسد حمید نے انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے بہترین ریفریشمنٹ کا انتظام کیا اور تمام دوستوں کو شربت اور جوس سے خاطر و تواضع کی۔اخر میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سرپرست اعلی کمرشل مارکیٹ راجہ اسد حمید اور دیگر تاجر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا اتنی گرمی میں اپ نے شاندار مہمان نوازی کی لوگوں کا خیال کیا ہمیں ایسے ہی اچھے دوست دوست احباب چاہیے جو تاجروں کا خیال کریں اور اپنی کمیونٹی کا اپنے دوستوں کا خیال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں