اسلام آباد(سٹی رپورٹر) آل پاکستان پٹرولیم پروڈکٹس اونرز ایسوسی ایشن (اے پی پی پی او اے) راولپنڈی/اسلام آباد کے انتخابات 15 ستمبر کو منعقد ہوں گے، جس میں پٹرول پمپ مالکان اپنے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔ صدارتی نشست کے لیے سردار فاروق اور عبدالعزیز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، جبکہ دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔انتخابات 15 ستمبر کو شام 7 بجے فیول اینڈ فوڈ PSO پٹرول پمپ، ٹی چوک میں منعقد ہوں گے۔ انتخابات میں صرف APPPOA کے رجسٹرڈ اور اہل ممبران ہی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔APPPOA کے چیئرمین ہمایوں خان انتخابات میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ انتخابی عمل کے حوالے سے ایسوسی ایشن کے ممبران میں بھرپور جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جبکہ صدارتی امیدوار سردار فاروق اور عبدالعزیز نے اپنی اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔پٹرول پمپ مالکان کی جانب سے دونوں امیدواروں کی حمایت میں رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے باعث صدارتی انتخاب کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ 15 ستمبر کو ہونے والا انتخاب APPPOA راولپنڈی/اسلام آباد کی آئندہ قیادت کا فیصلہ کرے گا۔
1