اسلام آباد(کامرس رپورٹر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کو قدرتی وسائل اور نئی عالمی منڈیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی و معاشی روابط مضبوط کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان افریقہ اکنامک کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں سفیر، سفارتکار، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شریک ہوئے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا کہ پاکستان کو افریقہ کی ابھرتی ہوئی منڈیوں کے ساتھ معاشی روابط بڑھانے چاہئیں،سرپرست اعلیٰ پاکستان افریقہ اکنامک کونسل حامد اصغر خان نے کہا کہ افریقہ پاکستان کے لیے آئی ٹی، فارماسیوٹیکل، ہیلتھ کیئر اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع رکھتا ہے، حکومت اور نجی شعبے کو مشترکہ منصوبوں پر توجہ دینی چاہیے،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری افریقی منڈیوں میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تیار ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یاسر الیاس نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ مضبوط تجارتی روابط سے برآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے،سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے کہا کہ حامد اصغر خان کا وژن پاکستان افریقہ اکنامک کونسل کو مضبوط بنانے اور افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی سفارتکاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود نے کہا کہ افریقی منڈیاں پاکستانی کاروبار کے لیے نئے مواقع فراہم کرتی ہیں،چیئرمین پاکستان افریقہ اکنامک کونسل ڈاکٹر شہزاد ملک نے کہا کہ کونسل پاکستان اور افریقی ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان مؤثر پل کا کردار ادا کرے گی،ڈین آف ڈپلومیٹک کور عطا جان موبلا موف نے پاکستان اور افریقہ کے تاریخی تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا
3