اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں کامیاب سرمایہ کاروں کے اعزاز میں ایک خصوصی انویسٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں حالیہ آکشن کے کامیاب سرمایہ کاروں میں ایکسیپٹنس لیٹرز اور ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل FGEHA کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو “بزنس پارٹنر” قرار دیا اور ان کے تمام مسائل کے فوری حل کے لیے ہر سرمایہ کار کے ساتھ خصوصی فوکل پرسن مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ سرمایہ کاروں نے ادارے کی شفاف پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ تقریب کے آخر میں ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا جہاں ڈی جی FGEHA نے شرکاء کے مطالبات پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
9
