19

مسیحی ممبران نے فاؤنڈر گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے زکریا ضیاء اور ان کی پوری ٹیم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر کے پیٹرن اِن چیف احسن ظفر بختاوری کے آفس میں فاؤنڈر گروپ کے نامزد امیدوار برائے صدر زکریا ضیاء اور نامزد امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی سید عمران بخاری سے اسلام آباد چیمبر کے مسیحی ممبران کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کا اہتمام شہباز چوہان کیا، جس میں چیمبر کے مسیحی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ملاقات میں چوہدری اشرف فرزند، تنویر بھٹی، جمیل کھوکھر، سائمن شہزاد،یاسر کندن ، شہزاد صفدر، عمانوئیل سراج، رفاقت مسیح، روبن مسیح، ہمایوں مسیح، آزر انور، شالوم گل، شوکت الیاس سمیت دیگر ممبران موجود تھے۔اس موقع پر مسیحی ممبران نے احسن ظفر بختاوری،ان کے والد جناب ظفر بختاوری اور ان کے خاندان کی اسلام آباد کی کاروباری برادری، چیمبر اور اقلیتی برادری کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے کہا کہ احسن بختاوری نے ہمیشہ کاروباری برادری کو متحد کرنے، اقلیتی برادری کو ساتھ لے کر چلنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔مسیحی ممبران نے فاؤنڈر گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے زکریا ضیاء اور ان کی پوری ٹیم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی سی سی آئی کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تجربہ، خدمت، اتحاد اور کاروباری برادری کے وسیع تر مفاد کے لیے فاؤنڈر گروپ کی قیادت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں