1

ہزارہ قومی محاذ کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی قائم، اسد جاوید خان سربراہ مقرر

ایبٹ آباد( سٹاف رپورٹر) ہزارہ قومی محاذ پاکستان نے تنظیمی استحکام اور تحریکِ صوبہ ہزارہ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کر دی، جبکہ اسد جاوید خان کو کمیٹی کا سربراہ/چیئرمین مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ مرکزی چیئرمین ذوالقرنین خان جدون اور مرکزی صدر محمد جاوید جدون کے مطابق کمیٹی جماعت کی تنظیمِ نو، عوامی رابطہ مہم اور صوبہ ہزارہ کی جدوجہد کے لیے آئندہ کا جامع سیاسی و تنظیمی لائحہ عمل تیار کرے گی۔ کمیٹی کو مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ فعال کرنے اور آئندہ جماعتی انتخابات کی تیاری کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ اسد جاوید خان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں