66

پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے: چوہدری قصار مصطفیٰ بھٹہ سینئر وائس پریزیڈنٹ نیویارک اسٹیٹ مقرر، مبارکباد کا سلسلہ جاری

نیویارک (شبیر خان ): پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کی تنظیمی سرگرمیوں کے سلسلے میں چوہدری قصار مصطفیٰ بھٹہ کو سینئر وائس پریزیڈنٹ، نیویارک اسٹیٹ مقرر کیے جانے پر پارٹی رہنماؤں، کارکنان اور کمیونٹی شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ان کی سیاسی خدمات، تنظیمی صلاحیتوں اور پارٹی کے لیے مسلسل جدوجہد کو سراہا گیا۔جاری کیے گئے مبارکبادی پیغام میں کہا گیا ہے کہ چوہدری قصار مصطفیٰ بھٹہ نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریے، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ امید ظاہر کی گئی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے نیویارک اسٹیٹ میں پارٹی کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چوہدری قصار مصطفیٰ بھٹہ کی قیادت میں تنظیم کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل، اتحاد اور خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی تقرری پارٹی کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے تنظیمی ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگا اور پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کی سرگرمیوں میں نئی روح پیدا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں