اسلام آباد ( کامرس رپورٹر)
صدر سیاحت برائے بین المذاہب امن و ترقی و صدر لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن شعبان کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن شعبان جیسے اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ،پرعزم اور متحد ہے۔ایسے آپریشنز صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ عوام کے اعتماد کی بحالی،ریاستی رٹ کے استحکام اور دیرپا امن کے قیام کیلئے بھی انتہائی اہم ہیں۔بلوچستان کے عوام امن و ترقی چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کیلئے محفوظ مستقبل کے خواہاں ہیں اس لیے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے، پائیدار امن اور قومی استحکام کیلئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
40