مظفرآباد (شبیر ) 26 جون 2026
قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے یومِ عاشورہ پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ فلسفہ شہادت حسینؑ اس بات کا درس دیتا ہے کہ حق کے لیے ہر قربانی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے کربلا میں باطل کے سامنے سر نہ جھکا کر رہتی دنیا تک حق، صداقت، صبر، استقامت اور ایثار کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کا واقعہ صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ شہدائے کربلا نے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور مظلوموں کی حمایت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی امت مسلمہ کو امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اتحاد، اخوت اور برداشت کو فروغ دینا چاہیے اور کشمیری عوام کو بھی اپنے حقوق کے حصول کے لیے صبر، استقامت اور حوصلے سے کام لینا چاہیے۔
121