اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان سعودی عرب اورترکی کے درمیان یہ معاہدہ سٹرٹیجک شراکت داری مستحکم کرنے کی جانب اہم سنگ میل ، خطے، عالمی امن ،سلامتی اور استحکام کیلئے اہم پیشرفت ہے، تاریخی معاہدہ دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہاکہ معاہدہ تینوں برادرملکوں کے محفوظ،مستحکم اور خوشحالی مستقبل کے مشترکہ عزم کا اعادہ ہے،اہم پیشرفت ممکن بنانے میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کاکردار قابل ستائش ہے، ہم بطور پاکستانی پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔مسلم لیگی رہنما انجم عقیل خان نے مزید کہاکہ پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو مسلم دنیا کیلئے ایک تاریخی سنگ میل ہے اور”مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ” باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دہائیوں پر محیط لازوال بھائی چارے کی عکاسی کرتاہے، یہ تاریخی معاہدہ اتحاد،جتماعی ،سلامتی اور اسٹرٹیجک تعاون کا واضح پیغام ہے جبکہ پائیدار امن اور علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے ایسا دفاعی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انجم عقیل خان نے اس امید کااظہار کیا کہ یہ اتحاد پاکستان ،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار اداکرے گا اور دُعا ہے کہ یہ دفاعی شراکت داری آنے والی نسلوں کیلئے طاقت،یکجہتی اور خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہو۔
32