اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر)جنرل سیکرٹری اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ مکہ جوائنٹ ڈیفینس معاہدہ خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی اتحاد اجتماعی سلامتی کے عزم کا مظہر ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون نہ صرف تینوں ممالک کے مفادات کے لیے اہم ہے بلکہ اس سے پورے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کی سلامتی کے تحفظ کا عزم قابلِ تحسین ہے۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشترکہ حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کرنے کا فیصلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس سے تینوں ممالک کے باہمی دفاعی تعاون کو نئی قوت ملے گی۔
72