74

فوکل پرسن (لیگل) محترمہ فرزانہ کوثر نے وفاقی وزیرِ صحت، سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)فوکل پرسن (لیگل) محترمہ فرزانہ کوثر نے وفاقی وزیرِ صحت، سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک بھر کے بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) کی کارکردگی، سہولیات میں بہتری، قانونی و انتظامی امور، اور عوام کو معیاری بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ صحت نے بنیادی مراکزِ صحت (BHUs) کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ امور میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں