صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا اکنامک سروے پر اظہار خیال کرتے ہو ئے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال میں معاشی محاذ پر بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں معاشی کامیابیوں کی اکنامک سروے میں اس طرح سے عکاسی نہیں ہےپاکستان نے اچھی معاشی ریکوری کی ہے، حکومت کو اس ریکوری کو استحکام کی جانب لے جانے کی ضرورت ہےمعاشی بہتری کا سفر جاری رکھنے کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہےرواں سال پہلی بار معیشت کا حجم 400 ارب ڈالر سے زائد رہا جو ایک بڑی کامیابی ہےتاہم ان کامیابیوں کے علاؤہ معیشت کے بہت سارے شعبوں پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، رواں مالی سال میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں بڑی کمی تشویشناک ہےملکی زرعی شعبے کی کارکردگی مایوس کن ہے، زرعی شعبے کی گروتھ 0.56 فیصد رہیزراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس کی گروتھ میں اضافہ ناگزیر ہے، عاطف اکرام شیخ
110