69

پاک فوج کےخلاف بیانات شہداءکی قربانیوں کی نفی ہے،اُن کی قربانیاں کسی ذاتی مفاد یا مراعات کے حصول کیلئے نہیں،فرح ناز اکبر شہداءپوری قوم کے سرکا تاج اور فخر ہیں، مولانافضل الرحمن کا شہداءسے متعلق بیان افسوسناک ہے،مسلم لیگی رہنما وپارلیمانی سیکرٹری

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ادب فرح ناز اکبرنے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ پاک فوج کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور نامناسب بیانات قومی یکجہتی،ریاستی استحکام اور وطن عزیز کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکی عظیم قربانیوں کی نفی کے مترادف ہیں،ہماری مسلح افواج کے افسران اور بہادرجوان ملک کی سلامتی ،خودمختاری اورعوام کے تحفظ کیلئے ہرلمحہ اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں، ان کی قربانیاں کسی ذاتی مفاد یا مراعات کے حصول کیلئے نہیں بلکہ حب الوطنی قومی ذمہ داری اور جذبہ ایمانی کا عملی مظہر ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے جوانوں کی قربانیاں اپنے وطن عزیز کے لئے دی جانے والی ملکی سرحدوں اور قوم کی سلامتی کی مظہر ہیں،مولانا فضل الرحمن کی جانب سے عسکری اداروں اور شہداءکے حوالے سے دیاگیا بیان قابل مذمت اور افسوسناک ہے ایسے بیانات نہ صرف شہداءکے اہل خانہ کے زخموں کو تازہ کرتے ہیں بلکہ پوری قوم کے جذبات کو بھی شدید مجروح کرتے ہیں۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبرنے مزیدکہاکہ مولالافضل الرحمن کا شہداءسے متعلق بیان افسوسنا ک ہے ،پاک افواج ،شہداءکے لواحقین اور قوم سے معافی مانگیں، شہداءکی لازوال قربانیوں کوتنخواہ سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ،افسوسناک اور قومی جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے،ایک سنیئر سیاسی ومذہبی رہنما ہونے کے ناطے انہیں اس نوعیت کے الفاظ ادا کرنے سے پہلے زیادہ ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کرناچاہئیے ،ان کے اس بیان سے نہ صرف شہداءکے لواحقین بلکہ پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک افواج کے جوان ہمارافخر ہیں جو روز ہماری حفاظت کی خاطرجانوں کے نذرانے دے کر اپنے آباﺅاجداد اور ملک کو سرخروکررہے ہیں ،ان کی قربانیوں کو پیسوں میں تولنا بہت تکلیف دہ عمل اور بہت افسوسناک ہے،اآج ملک میں جو امن و استحکام قائم ہے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم کے بعد پاک افواج کے جانوں اور شہداءکی بے مثال قربانیوں کامرہون منت ہے، وطن عزیز کے دفاع،امن کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے شہداءپوری قوم کا سرمایہ ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں