36

مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر آزاد کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی اور وفاق اور پنجاب طرز کے منصوبے آزاد کشمیر میں لائیں گےجبکہ27 جولائی کو آزاد کشمیر میں ہر طرف شیر کی دھاڑ سنائی دے گی ، مرکزی نائب صدر شعبہ خواتین مریم ادریس

اسلام آباد / میرپور (بیو رو چیف ) مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر و ممبر منشور کمیٹی مریم ادریس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کا مقصد کبھی اقتدار کا حصول نہیں رہا بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ ہے جو اسے دیگر پارٹیوں سے منفرد کرتا ہے اور اس لیے عوام میں مسلم لیگ ن کو پزیرائی حاصل ہے کہ ن لیگ کی قیادت باتوں نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، عوام ستائیس جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ن لیگ کے امیدواروں کامیاب کرائیں آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی قسمت بدل دیں گے،یونین کونسل سطح تک ترقیاتی منصوبے نظر آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ ایل اے ٹو چکسواری کے مختلف علاقوں میں ڈور ٹو ڈور کمپین کے دوران کیا ،مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شعبہ خواتین کی مرکزی نائب صدر و ممبر منشور کمیٹی مریم ادریس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کر کے تعمیر ترقی، عوام کی خوشحالی اور نوجوان نسل کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا اور معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے،مریم ادریس نے کہا کہ ووٹ آپ کے پاس ایک امانت ہے اور اس امانت کو آپ اس کے صحیح حقدار تک پہنچاؤ تاکہ وہ کل مشکل وقت میں ناصرف آپ کے ساتھ کھڑا نظر آئے بلکہ جوابدہ بھی ہو ، بار بار آزماؤں کو نا آزمائیں بلکہ اس دفعہ نئے چہرے حلقہ ایل اے ٹو کی سیاسی وسماجی شخصیت اور عوام کے مسیحا چوہدری عظیم بخش کو کامیاب کرائیں میں آپ سب کو یقین دہانی کراتی ہوں کہ چوہدری عظیم بخش ہر فورم پر خواتین کے حقوق کا ناصر ف تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور آواز بلند کریں گے بلکہ قانون سازی کے حوالے سے ایوان کے اندر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں