57

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، سفارتی روابط اور خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا جائزہ

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے سفارتی روابط، حالیہ دوروں کے دوران طے پانے والی مفاہمت پر پیش رفت اور خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، حالیہ سفارتی روابط کے اہم نتائج اور آئندہ سفارتی سرگرمیوں کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ حکام کو ترجیحی امور پر مؤثر رابطہ کاری اور بروقت پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری (سفیر برائے اقوام متحدہ) نبیل منیر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں