اسلام آباد (سٹی رپورٹر) سی ڈی اے مزدور یونین کی کارکردگی، ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین کی بلا تفریق خدمات سے متاثر ہو کر پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل سے وابستہ ڈاکٹر ساجد نے امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی رہنما اسد محمود، ملک محمد اسلم، سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے جنرل سیکرٹری قاری عمر دراز عطاری، مشتاق صابر، اظہر حسین اور ملک رضوان سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے ڈاکٹر ساجد کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔اس موقع پر یونین رہنماؤں نے ڈاکٹر ساجد کی سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ، ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔ یونین کی ترجیحات میں ملازمین کی عزتِ نفس کا تحفظ، ان کے جائز مطالبات کی منظوری، بہتر سہولیات کی فراہمی اور تمام ملازمین کے ساتھ بلا تفریق یکساں سلوک شامل ہے۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنی مسلسل جدوجہد اور عملی کارکردگی کے ذریعے ملازمین کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ یونین کسی ذاتی مفاد یا گروہی تقسیم کے بجائے اجتماعی حقوق اور ملازمین کی فلاح کے ایجنڈے پر یقین رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف شعبوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے ملازمین یونین کی قیادت اور جدوجہد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کا حصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ساجد کی شمولیت اس بات کا مظہر ہے کہ ملازمین ایسی نمائندہ تنظیم کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں جو ان کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے ان کے حل کے لیے میدانِ عمل میں موجود ہو۔ سی ڈی اے مزدور یونین میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ملازمین کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔
3
