24

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ADRC) کی سالانہ تقریب کا انعقاد

اسلام آ باد( کرائم رپورٹر ) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی (ADRC) کی سالانہ تقریب کا انعقاد، جس میں سینئر پولیس افسران، چیئرمین کمیٹی طیب نواز ملک، کمیٹی ممبران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے ADRC بالخصوص طیب نواز ملک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی چئیرمین اور ممبران شہریوں کے باہمی تنازعات کو افہام و تفہیم، مذاکرات اور باہمی رضامندی کے ذریعے پُرامن حل کرنے، شہریوں کا قیمتی وقت و وسائل بچانے اور پولیس و شہریوں کے درمیان اعتماد مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر چئیرمین ADRC طیب نواز ملک نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب سید علی ناصر رضوی صاحب کے وژن کے مطابق کمیٹی اسلام آباد کے شہریوں کے مابین سول نوعیت کے تنازعات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ مفاہمتی حل کے لیے کوشاں ھے اور ابتک زیر غور درخواستوں میں سے 98٪ درخواستوں پر تنازعات مابین فریقین کو ایک کامیاب مفاہمت کے تحت تکمیل کیے گیا. وہ فریقین جو کل تک ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان تھے اور ایک دوسرے کے خلاف ایف آئ آر کٹوانا چاہتے تھے وہ آج دیرنہ دوست ہیں، انہوں نے اسلام آباد کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کسی بھی سول نوعیت کے تنازع کو کسی اور فورم. پر لے کر جانے کی بجائے ADRC اسلام آباد ضرور مارک کروائیں. تاکہ مفاہمتی عمل. کے زریعے اسلام آباد کی فکا کو مزید پر سکون بنایا جا سکے. اور آپ ایک طویل قانونی چارہ جوئی سے بھی بچ سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں