وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےپاکستان کو امریکی کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کی اہم منزل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی معیشت مستحکم اور ترقی جانب گامزن ہے ،پاکستان کی بڑی مارکیٹ اور نوجوان افرادی قوت ملک میں سرمایہ کاری کے لیے اہم عوامل ہیں۔ امریکی کاروباری برادری بالخصوص مینوفیکچرنگ، زراعت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، کان کنی اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کر سکتی ہے