راولپنڈی(بیورو چیف) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی (PESS) کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان کی جانب سے راولپنڈی پریس کلب میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی صحافی برادری کے اعزاز میں ایک پروقار مینگو پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال، سینئر جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل،، شاہد ملک ،شیخ ظہیر احمد ،یاسر حکیم خالد قریشی، راجہ عاصم ، سید جمال شاہ،وسیم ہاشمی، مصطفی بھٹی ،عسکری بلتی،طاہر کاظمی فیصل خان،سمیت پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے متعدد سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزیز احمد اعوان نے کہا کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے قومی وژن کے مطابق ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے قومی اتحاد اور باہمی تعاون ناگزیر ہے، اور ہر پاکستانی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی اداروں، شہدا اور ان کے اہلِ خانہ کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ان عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ افواجِ پاکستان، سیکیورٹی اداروں، شہدا یا ان کے خاندانوں کے خلاف کسی بھی غیر ذمہ دارانہ یا توہین آمیز بیان کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی این پی سی کے صدر عبدالرزاق سیال نے مینگو پارٹی کے بہترین انتظامات اور پریس کلب کیلئے تعاون پر عزیز احمد اعوان اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات صحافی برادری اور سابق فوجیوں کے درمیان باہمی روابط، اعتماد اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں راولپنڈی پریس کلب کی تزئین و آرائش کیلئے جلد کام شروع کریں گے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکا نے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا اور یادگاری تصاویر بھی بنوائیں
57