95

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی کی زہرا (س) اکیڈمی آمد قائد ملت جعفریہ کی طلابِ عظام سے ملاقاتاکیڈمی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ یادگاری گروپ فوٹو بنوایا ادارے کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد ( سٹی رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان، نمائندۂ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ زہرا (س) اکیڈمی قم المقدسہ تشریف لائے، جہاں چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی و مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حفظہ اللہ اور آیت اللہ ڈاکٹر سید حسین مرتضیٰ نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر قائد ملت جعفریہ نے زہرا (س) اکیڈمی میں زیرِ تعلیم طلابِ عظام سے ملاقات کی، ان کی علمی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور انہیں دینی تعلیم، تحقیق، اتحادِ امت اور خدمتِ خلق کے میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔اپنے خطاب میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے زہرا (س) اکیڈمی کی پاکستان میں دینی، علمی اور تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے علمی مراکز معاشرے میں شعور، اعتدال، اخوت اور اسلامی اقدار کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔بعد ازاں قائد ملت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں