جمہوریہ قازقستان کے سرکاری دورے کے دوران وفاقی وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، محترمہ وجیہہ قمر نے الفارابی قازق نیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین اور ریکٹر، پروفیسر ژانسیت توئیمبایف سے ملاقات کی
پاکستان میں جمہوریہ تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلیم، تجارت، سیاحت اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں اور دونوں برادر ممالک کو باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی
وزیراعظم کے خصوصی اقدام کے تحت متعارف کرائے گئے روسی زبان کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی-8/3 کے 10 طلبہ اور 2 اساتذہ حکومتِ روس کی دعوت پر ماسکو روانہ ہوگئے
صدر مملکت آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ پیالہ چوک بھکر میں سینیر رہنما و سابق ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی الحاج اعجاز علی شہانی،سینیر نائب صدر سرگودھا ڈویژن زین اعجاز شہانی ایڈووکیٹ،ملک محمد تنویر مہار ،اشفاق تبسم کلورکوٹ،محمد خان کلور کوٹ خدا بخش کلور کوٹ حسن رضا سیگڑا،سمیع اللہ روڈی خیل،محمد الیاس قادری کے علاؤہ جیالوں نے سالگرہ کا کیک کاٹ کر اظہارِ عقیدت پیش کیا گیا
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مینگرووز جنگلات بحیرہ عرب کے ساحل کے تحفظ، ماہی گیری کے فروغ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے تحفظ اور بحالی کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔وزارت بحری امور کی جانب سے عالمی یوم مینگرووز کے موقع پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے مینگرووز ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ بلیو اکانومی کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں
نیویارک سے خصوصی رپورٹ کونی آئی امریکہ کے شہر نیویارک کے معروف تفریحی مقام کونی آئی لینڈ میں 9 اگست 2026ء بروز اتوار منعقد ہونے والے کونی آئی لینڈ میلہ 2026 کے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے لیے جاری کیے گئےآئی لینڈ میلہ 2026: ایڈووکیٹ احمد ظفر گوندل بطور چیف گیسٹ شرکت کریں گے
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی اور عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے متعلق مختلف امورکا جائزہ لیا گیا، جبکہ سینئر افسران کو مقررہ ٹائم فریم کے ساتھ اہم ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں
امن کی پکار، عمل کا وقت احمد نور خیبرپختونخوا ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی نئی لہر کی زد میں ہے۔ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں گنگی خیل چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش، ٹانک کے منجی خیل مشترکہ پولیس و سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، مہمند،باجوڑ ، خیبر، بنوں، لکی مروت اور دیگر اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے
احمدخان اچکزئی جبرِ قلم اور بقائے آدم، زوالِ فکر سے احیاءِ بصیرت تک کا سفر!!! محترم قارئین، تاریخ کے نہاں خانوں اور انسانی نفسیات کی تلخ ترین حقیقتوں کا باریک بینی سے احاطہ کیا جائے تو یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جاتی ہے
پٹرول کی روزانہ قیمت اور اوگرا کا کردار تحریر۔ خالد چوہدری مارچ میں ایران امریکہ جنگ کے بعد سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ تو ہوا ہی لیکن حکومت نے پٹرول کی قیمت کے ساتھ لیوی سمیت جولائی تک تقریباً اڑھائی سو ارب روپے ٹیکس لگا کر آمدن کا ذریعہ بنا لیا