کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کان کنی و معدنیات برآمد کنندگان کو مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی 5 فیصد ودہولڈنگ سیلز ٹیکس کے نفاذ سے معدنیات کی برآمدات مکمل طور پر رک گئی ہیں، سید محمد اکرمبرآمدات پر اضافی ٹیکس کا بوجھ ناقابل قبول ہے، ایف بی آر کے سامنے مسئلہ اجاگر کریں گے، محمد ریحان حنیف

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے نو تعینات افسران پر مشتمل ایک وفد نے، ڈائریکٹر جنرل محترمہ نگہت صدیقی کی قیادت میں، اپنے پیشہ ورانہ سروس ٹریننگ پروگرام کے تحت وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد افسران کو آئینی حکمرانی، ریاستی اداروں کے کردار اور وفاقی آئینی عدالت کے طریقۂ کار سے آگاہ کرنا تھا

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا جناح کنونشن سینٹر اور ریڈ زون کا دورہ۔او آئی سی کانفرنس کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات اور ڈیوٹی پوائنٹس کا جائزہ لیا، سینئر افسران سے ملاقات کی اور فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر خالد فاروق قاضی کی قیادت میں ایک وفد نے رکن صوبائی اسمبلی راجہ محمد حنیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، کاروباری برادری کو درپیش مسائل، بالخصوص صوبائی ٹیکسز، انڈر پاسز کی جلد تکمیل اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا