2

سٹرکٹ کونسل ہال راولپنڈی میں ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم کے مؤثر نفاذ، استعمال اور آن لائن نظام سے متعلق ایک جامع تربیتی و آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ تربیتی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پلس ماہرین نے سیشن کی صدارت ک

ڈسٹرکٹ کونسل ہال راولپنڈی میں ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم کے مؤثر نفاذ، استعمال اور آن لائن نظام سے متعلق ایک جامع تربیتی و آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ تربیتی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور پلس ماہرین نے سیشن کی صدارت کی۔ انہوں نے شرکاء کو ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ، آپریشنل طریقہ کار، تکنیکی پہلوؤں اور مؤثر استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ اور عملی رہنمائی فراہم کی۔ سیشن کے دوران شرکاء کو ایچ ایس ایم ایس کے اغراض و مقاصد، اس کے آپریشنل فریم ورک، نجی ہاؤسنگ سکیموں سے متعلق درخواستوں کی آن لائن وصولی، جانچ پڑتال، پراسیسنگ اور منظوری کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ ماہرین نے شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیتے ہوئے نظام کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی اور اس امر پر زور دیا کہ HSMS شفافیت، تیز رفتار کارروائی، مؤثر نگرانی، جوابدہی اور بروقت فیصلہ سازی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ مقررین نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ ہاؤسنگ سیکٹر میں ڈیجیٹل گورننس اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس جدید آن لائن نظام کے ذریعے متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر رابطہ، ریگولیٹری امور میں ہم آہنگی، دستی مداخلت میں کمی اور درخواست گزاروں کو ایک مؤثر، شفاف اور صارف دوست پلیٹ فارم میسر آئے گا، جس سے نجی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے عمل میں مزید بہتری اور شفافیت آئے گی۔ تربیتی سیشن میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران اور اہلکاروں کے علاوہ نجی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس تربیتی اقدام کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے HSMS کے مؤثر نفاذ، عوامی خدمات کی بہتری، قواعد و ضوابط پر مؤثر عملدرآمد اور نجی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کے عمل کو مزید شفاف، تیز رفتار اور آسان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تربیتی سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست منعقد کی گئی، جس میں شرکاء نے نظام کے مختلف تکنیکی، انتظامی اور آپریشنل پہلوؤں سے متعلق سوالات کیے اور اپنی آراء و تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنا کر ہاؤسنگ سیکٹر میں ایک جدید، شفاف، مؤثر اور ٹیکنالوجی پر مبنی ریگولیٹری نظام کو فروغ دیا جائے گا، جس سے عوام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو بہتر، تیز رفتار اور معیاری خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں