کمشنر راولپنڈی و ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی کی ہدایات پر آر ڈی اے نے نجی ہاؤسنگ سکیموں کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم (ایچ ایس ایم ایس) کا باقاعدہ آغاز کر دیا نجی ہاؤسنگ سکیموں کے کیسز کی شفاف، مؤثر اور مربوط پراسیسنگ کے لیے ڈیجیٹل نظام فعال پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے آر ڈی اے میں ایچ ایس ایم ایس کے نفاذ کی کلیئرنس دے دی نجی ہاؤسنگ سکیموں کے سپانسرز اب ایچ ایس ایم ایس پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں نئی درخواستیں، نظرثانی اور دیگر قابل قبول امور سے متعلق درخواستیں اب ایچ ایس ایم ایس کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی نجی ہاؤسنگ سکیموں کی درخواستوں کی جمع آوری، جانچ پڑتال اور پراسیسنگ کے لیے مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم ایچ ایس ایم ایس سے کاغذی کارروائی میں کمی اور کیسز کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی درخواست گزار مطلوبہ معلومات اور دستاویزات ایچ ایس ایم ایس پر مکمل طور پر اپ لوڈ کریں ایچ ایس ایم ایس سے نجی ہاؤسنگ سکیموں کے معاملات میں ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی ایچ ایس ایم ایس کے ذریعے درخواستوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ، بہتر نگرانی، کیس ٹریکنگ اور احتساب یقینی بنانے میں مدد ملے گی آر ڈی اے کی جانب سے ایچ ایس ایم ایس کے ہموار نفاذ کے لیے تمام سپانسرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے تعاون کی اپیل
13