اسلام آباد،اٹک ( کامرس رپورٹر )صدر اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شاہد زمان نے کہا ہے کہ ملک کے معروف فارمیسی اینڈ سپرسٹور جیسے ادارے کی اٹک آمد سے کاروبار کو فروغ ملے گااور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اٹک کی بزنس کمیونٹی اس ادارے کو خوش آمدید کہتی ہے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں فارمیسی اینڈ سپرسٹور چین کی نئی برانچ کے افتتاح کے موقع پر ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہد زمان نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ایسے اداروں کی آمد سے نہ صرف معیاری مصنوعات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے بلکہ یہ مقامی کاروباری ماحول میں جدت، شفافیت اور مسابقت کا ایک نیا رجحان بھی متعارف کرواتے ہیں۔ یہ ایک مثبت قدم ہے جس سے نہ صرف صارفین کو عالمی معیار کی سہولیات ان کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی بلکہ مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ فارمیسی اینڈ سپرسٹور کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس نے ہمیشہ صارف کے اعتماد کو اولین ترجیح دی ہے۔ یہی وہ پہلو ہے جو کسی بھی کاروباری ادارے کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچاتا ہے۔ میں ادارے کی انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس وژن کو حقیقت میں ڈھالا اور اٹک جیسے تاریخی شہر کا انتخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف ایک کامیاب بزنس ماڈل ہے بلکہ یہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بھی ہے کہ کیسے اصولوں، معیار اور کسٹمر کیئر کے ذریعے ایک کاروبار کو قوم کی خدمت کے مشن میں بدلا جا سکتا ہے۔اٹک چیمبر آف کامرس کی جانب سے ہم اس ادارے کو یقین دلاتے ہیں کہ بزنس کمیونٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تاکہ یہ ادارہ نہ صرف کامیابی کی نئی منزلیں طے کرے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے کہا کہ زندگی میں ترقی کے لیے صحت مند مقابلہ ضروری ہے۔ فارمیسی اینڈ سپرسٹور ایک کامیاب بزنس ماڈل ہے اور تاجر برادری کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ایسے ادارے جہاں جاتے ہیں وہاں کاروباری معیار بلند ہوتا ہے، برانڈز آتے ہیں اور زمین کی قیمتیں بھی بڑھتی ہیں۔ یہ صرف کاروبار نہیں بلکہ شہروں کی شناخت بنتے ہیں۔ممبر سنٹرل کور کمیٹی یوبی جی، احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ہم کم وقت میں زیادہ برانچیں کھول سکتے ہیں، مگر ہم نے کبھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اٹک میں اس برانچ کے ذریعے 100 خاندانوں کو روزگار ملا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ ادارہ ترقی کرے گا تو ورکرز بھی ترقی کریں گے۔ گزشتہ تین مشکل معاشی سالوں میں 11 برانچیں کھولنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستان سے جڑے ہیں اور ہمارا مستقبل بھی یہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل نوکری کے بجائے کاروبار کو اپنائے تاکہ خود بھی خوشحال ہوں اور دوسروں کو بھی روزگار دے سکیں۔ انہوں نے حارث بختاوری اور سلمان بختاوری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ورکرز کا حقیقی معنوں میں خیال رکھتے ہیں۔سابق صدر اٹک چیمبر، طارق محمود نے کہا کہ اس ادارے کی اٹک میں آمد شہریوں کے لیے ایک نئی اور معیاری سہولت ہے، جو یہاں کی کاروباری فضا کو مزید مستحکم کرے گی۔بیرسٹر مومن علی خان، مشیر صحت پنجاب زاہد بختاوری، سینئر نائب صدر سپر مارکیٹ حارث بختاوری، ڈاکٹر حسن سروش (سابق صدر راولپنڈی چیمبر)، حمزہ سروش (سابق سینئر نائب صدر راولپنڈی چیمبر) اور فاطمہ حسن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بزنس چین کی پائیدار ترقی، شفاف حکمت عملی، اور اعلیٰ کسٹمر سروس کی تعریف کی اور کہا کہ اٹک میں اس ادارے کی شمولیت ایک مثبت تبدیلی ہے۔انہوں نے فارمیسی اینڈ سپرسٹور کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ مقامی شہریوں کے لیے نہ صرف معیاری مصنوعات کی فراہمی کا ذریعہ بنے گا بلکہ اٹک کے تجارتی منظرنامے کو بھی نئی جہت دے گا۔تقریب میں سابق چیف کمشنر اسلام آباد حامد علی خان ۔عابد بختاوری، وقار بختاوری، سلمان بختاوری، ارحم احسن بختاوری، عدنان صدیقی (صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن اٹک)، حاجی جاوید اختر (چیئرمین کیمسٹ ایسوسی ایشن)،اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران: ملک عبدالعزیز، عمران منہاس، فیصل مزمل، ملک محسن خالد، اسحاق سیال، نوید ستی،سابق ایگزیکٹو ممبران: خالد چوہدری (سابق سینئر نائب صدر)، نثار مرزا، امتیاز عباسی، امیر حمزہ، فیضان شہزاد، بابر چوہدری، ملک طاہر، سعید خان، قاسم خان (حبیب فلور ملز) اور دیگرنے بھی شرکت کی ۔تقریب کی نظامت شہباز چوہان نے انجام دی،
97