اسلام آباد(سٹا ف رپورٹر )فاؤنڈر گروپ کے امیدوار برائے ایگزیکٹو ممبراسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و صدر ستارہ مارکیٹ سید الطاف شاہ نے کہا ہے کہ فاؤنڈر گروپ اپنی ماضی کی کارکردگی کیساتھ الیکشن لڑرہا ہے،اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو کاروباری طبقے کی حقیقی آواز بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے کیونکہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو بزنس کمیونٹی کی حقیقی آواز بنانے کا سہرا فاؤنڈر گروپ کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور بڑے کاروباری ادارے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اس لیے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطے کے ذریعے تاجر برادری کیلئے آسانیاں پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسلام آباد کی تاجر و صنعتکار برادری سے اپیل ہے کہ وہ فاؤنڈر گروپ کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر کاروباری برادری کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے ایک بار پھر مضبوط آواز کو آگے لائیں۔
18