اسلام آباد(سٹی رپورٹر)خدمت انسانیت پارٹی پاکستان کے رہنماؤں محمد سلیم لغاری اور محمد شہباز بانی ای کیو کیو این نے لاہور کے قریب کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے بچوں کی ہلاکت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کاہنہ دراصل تعلیم کو کاروبار بنانے کا نتیجہ ہے، ان رہنماؤں نے کہا کہ یہ صرف ایک ٹیوشن سینٹر کی بات نہیں بلکہ ملک کے طول وعرض میں بیشتر تعلیمی ادارے یا اکیڈمیاں مخدوش عمارتوں میں قائم ہیں ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ کاہنہ کے متاثرہ خاندان جو مسقبل کے معماروں اور اپنے سہاروں سے محروم ہو چکے ہیں، حکومت انکی مکمل داد رسی کرے ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ اس درد ناک سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر انسان سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، اللہ پاک سے دعا ہے غم سے نڈھال سوگواران کو صبر اور والدین کو نعم البدل عطا فرمائے ـ۔
142