36

رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا اور ایڈووکیٹ وحید جاوید نے آج وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسلام آباد کی مسیحی آبادیوں کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص رہائشی کالونیوں کی صورتحال، بنیادی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی وفد نے وزیر مملکت کو مسیحی برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا اور ایڈووکیٹ وحید جاوید نے آج وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسلام آباد کی مسیحی آبادیوں کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص رہائشی کالونیوں کی صورتحال، بنیادی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی وفد نے وزیر مملکت کو مسیحی برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ ان مسائل کے پائیدار اور قانون کے مطابق حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفد کی گفتگو کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے آئین و قانون کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے ضروری مشاورت اور جائزہ لینے کی بھی یقین دہانی کرائی .اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نوید عامر جیوا اور ایڈووکیٹ وحید جاوید نے وزیر مملکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد کی مسیحی آبادیوں کے مسائل کے حل کے لیے مثبت اور عملی پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں