اسلام آباد (کامرس رپورٹر) سرپرست اعلیٰ آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے آئی سی سی آئی کے 2026-28 کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ کی ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس کی تمام 28 جنرل نشستوں پر کامیابی پر نو منتخب ایگزیکٹو ممبران اور فاؤنڈر گروپ کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔نو منتخب ایگزیکٹو ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے چیئرمین فاؤنڈر گروپ شیخ طارق صادق، کونسل ممبران , خالد جاوید ،عبدالروف عالم ، میاں اکرم فرید ، زبیر احمد ملک ، شوکت مسعود ، خالد اقبال ملک، ظفر بختاوری، چوہدری وحید الدین ،شیخ عامر وحید ،اعجاز عباسی اور مسعود چوہدری کی کاوشوں کو سراہا۔ایسوسی ایٹ کلاس کے کامیاب امیدواران عمر حسین ملک، محمد زکریا اکبر ضیاء، محمد وقاص خان، ایم عباس ہاشمی، سید عمران بخاری، اسرار الحق، زوہیب ارشد ملک، سید الطاف حسین شاہ، رانا استخار احمد خان، محمد نعمان، میاں کامران علی شاہ کاکاخیل، ملک راشد طفیل، مظہر حسین اور شاہد حسین عباسی جبکہ کارپوریٹ کلاس کے ایم اشفاق حسین چٹھہ، چوہدری مختار احمد، محمد عارف، شیخ افتخار انور سیٹھی، شمیم احمد خان، ابرار الحق، محمد فواد سہگل، شعیب ظفر، عثمان عبدالنصیر، محمد خورشید، چوہدری محمد عثمان، ایم حبیب الحق، بلال سہیل صدیقی اور ایم سہیل چوہدری کو بھی مبارکباد دی۔احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ کامیابی نئی ذمہ داری کا آغاز ہے، نو منتخب نمائندگان تاجروں کے مسائل، ٹیکسز، بجلی و گیس کے نرخوں، کاروباری لاگت، سی ڈی اے اور کاروبار میں آسانی سے متعلق معاملات کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ایگزیکٹو کمیٹی اتحاد و مشاورت سے تاجر برادری کی توقعات پر پورا اترے گی۔
1