66

حکومتی اقدامات کو عملی جامہ پہنا کر تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے: چوہدری مظہر

اسلام آباد (حبدار نیوز )
اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی چوہدری مظہر نے وفاقی بجٹ میں رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کی بہتری کے لیے کیے گئے اہم اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کے ثمرات اس وقت تک عوام اور کاروباری طبقے تک نہیں پہنچ سکتے جب تک ان پر فی الفور اور مؤثر انداز میں عملدرآمد نہ کیا جائے۔ہمارا مطالبہ ہے حکومتی اعلانات کو عملی جامہ پہنا کر تعمیراتی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔متعلقہ وزارتیں، ایف بی آر اور دیگر ادارے بجٹ میں دی گئی مراعات اور اصلاحات کے نفاذ کے لیے واضح ٹائم لائن جاری کریں تاکہ سرمایہ کار اور کاروباری برادری اعتماد کے ساتھ اپنے منصوبوں کو آگے بڑھا سکیں۔ہم پرامید ہیں کہ حکومت رئیل اسٹیٹ اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل مشاورت جاری رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کرے گی جن سے نہ صرف ہاؤسنگ سیکٹر مستحکم ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں