اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) میرے نوجوانوں او میرا ساتھ دو میں ملک کی تقدیر بدل دوں گا نوجوان کسی ملک کا عظیم ہتیھار ھوتا ھے جو اپنی صلاحیتوں کی بدولت ملک میں انقلاب برپا کرتے ہیں جبکہ ہمارا نوجوان ڈگریاں لے کر دربدر کی ٹھوکریں کھا رھے ہیں اور خلیجی ممالک میں جاکر مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی قوت کے سربراہ چیرمین راول فاؤنڈیشن سابق امیدوار نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 48 خاقان وحید خواجہ نے نوجوانوں کی ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام ٹیانشی انٹرنیشنل کمپنی پاکستان نے کیا انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی پاکستان عوامی قوت ملک سے بے روزگاری کے خاتمے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے غربت کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ھے اور یہی کام ٹیانشی انٹرنیشنل کمپنی بھی سر انجام دے رہی ہم دونوں کے خیالات ملتے ہیں اور آنے والے دنوں میں ملکر ملک و قوم خاص کر کے نوجوانوں کے روزگار کے حوالے سے کام کریں گے اس موقع پر کمپنی کے سی سی او آصف نور ٹی سی ایم ڈاکٹر لطیف انجم نے چیرمین خاقان وحید خواجہ کا شکریہ ادا کیا
1
