2

اپنی قوم سے محبت اور خدمت سرفراز مغل کا خاصہ ہے، نیشنل پریس کلب میں سالگرہ تقریب،بیگ راج،عمر مغل ودیگر کا اظہارِ خیال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے نومنتخب چیئرمین سرفراز مغل کی سالگرہ اور ان کے چیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی میزبانی ہی ایف یو جے کے رہنما،ریڈیو براڈ کاسٹر قیصر مرزا نے کی۔ یہ تقریب تنظیم مغلیہ مرکز پاکستان کے لیے ایک خوش آئند اور نیک شگون موقع ثابت ہوئی، جہاں نومنتخب چیئرمین کو مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ان کی شخصیت، اخلاق اور سماجی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔کیک کاٹنے اور ریفریشمنٹ سے قبل شرکائے محفل نے سرفراز مغل کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کسی شخصیت کی موجودگی میں اس کے اخلاق، ملنساری، عاجزی اور خلوص کا اعتراف دراصل اس کے کردار کی حقیقی گواہی ہے۔ سرفراز مغل کی نمایاں خوبی اپنی قوم سے محبت، لوگوں سے اپنائیت اور اجتماعی مقاصد کے لیے جذبۂ خدمت ہے۔ ان کا مثبت طرزِ فکر اور دوستانہ رویہ انہیں حلقہ احباب میں ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔تقریب میں محترم بیگ راج، مرزا سعید اختر، صدر عمر مغل، زبیر بیگ، غلام حسین عرفانی، عاطف مغل، مرزا غضنفر علی مغل، ارشد محمود مغل,سینئر صحافی ذوالفقار بیگ اور وقار فانی مغل سمیت مغل دوست شخصیات جناب ڈاکٹر عبد الودود قریشی، عدنان بخاری، ہارون تنولی، وسیم رانجھا، سرفراز راجہ، صدر پریس کلب عبدالرزاق سیال، ڈاکٹر فرقان راؤ، عابد عباسی، رانا کوثر، عابد مجید ایڈووکیٹ، مرزا منیر، طارق مرزا، اقبال مغل، پروفیسر حسن مغل اور غلام نبی مغل نے شرکت کرکے تقریب کو رونق بخشی۔اس موقع پر سرفراز مغل کو گلدستے پیش کیے گئے، انہیں چیئرمین منتخب ہونے اور سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں