5

آل نیبرز انٹرنیشنل کی جانب سے امریکا کی ڈھائی سو ویں سالگرہ، پاکستان کے اناسیویں یومِ آزادی کی تقریب کے کامیاب انعقاد اتحاد نفرت سے زیادہ طاقتور، دوستی خوف سے زیادہ مضبوط اور محبت ہر قسم کی تقسیم سے بالاتر ہے۔ دعا کی کہ خدا امریکا، پاکستان کو مزید مضبوط کریں الیاس مسیح

لیزبرگ (ورجینیا) آل نیبرز انٹرنیشنل کے بانی اور صدر الیاس مسیح نے “انڈیپنڈنس سیلیبریشن فیسٹیول 2026” کی کامیاب تکمیل پر تمام شرکا، رضاکاروں، سرکاری عہدیداروں، مذہبی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔یہ تقریب آئیڈا لی ریکریشن سینٹر، لیزبرگ پارکس اینڈ ریکریشن، ورجینیا میں منعقد ہوئی، جہاں امریکا کی ڈھائی سو ویں سالگرہ، پاکستان کے اناسیویں یومِ آزادی اور بھارت کے اناسیویں یومِ آزادی کو یکجہتی، امن، بھائی چارے اور محبت کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔الیاس مسیح نے اپنے پیغام میں کہا کہ آل نیبرز انٹرنیشنل کا بنیادی مقصد مختلف مذاہب، ثقافتوں اور برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور باہمی احترام کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں عیسائی، مسلمان، ہندو، سکھ اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اور محبت و اخوت کی ایک خوب صورت مثال قائم کی۔تقریب میں متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں 4 ایتھنی آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر جو نائٹ، کنفیسنگ اینگلیکن چرچ کے ریورنڈ کینن جم کرافٹ، ورجینیا ہاؤس آف ڈیلیگیٹس کے سابق رکن گیری ہگنز، لاؤڈن کاؤنٹی کے خزانچی ہنری سی ایکلبرگ، لبرٹی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کرس گناناکن اور دیگر نمایاں سماجی و مذہبی شخصیات شامل تھیں۔تقریب کی کامیابی میں فقیرا نازنین، روحما اور پادری ایوب صابر کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ اس موقع پر لاؤڈن کاؤنٹی شیرف آفس، لیزبرگ پولیس ڈیپارٹمنٹ، لاؤڈن فائر اینڈ ریسکیو اور دیگر اداروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔الیاس مسیح نے کہا کہ تمام رضاکاروں، عطیہ دہندگان، فنکاروں، میڈیا نمائندوں اور شرکا کی بدولت یہ تقریب کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد نفرت سے زیادہ طاقتور، دوستی خوف سے زیادہ مضبوط اور محبت ہر قسم کی تقسیم سے بالاتر ہے۔انہوں نے دعا کی کہ خدا امریکا، پاکستان، بھارت اور دنیا کے تمام ممالک کو امن، آزادی اور خوش حالی سے نوازے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں