7

پمز آتشزدگی سانحہ، نومولود بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کا اظہارِ افسوس

راولپنڈی اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آرچ بشپ راولپنڈی/ اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں نومولود بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کی المناک موت نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس ناقابلِ تلافی نقصان پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو بھی اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی قربت اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ پوپ لیو نے متاثرہ خاندانوں، زخمیوں اور تمام متعلقہ افراد کے لیے خصوصی دعاؤں اور تسلی کی اپیل کی ہے۔آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کو ابدی آرام عطا فرمائے، غمزدہ والدین اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لیے اسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں