واشنگٹن۔14جولائی (بیورو چیف):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں ایف بی آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی جس دوران اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایکس پر اپنے بیان میں کاش پٹیل کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی ہیڈکوارٹرز میں پاکستانی وزیر داخلہ کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے، خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ایف بی آئی ان کے تعاون کو تہہ دل سے سراہتی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک اور بیرون ملک دہشت گردی کی مالی معاونت (کاؤنٹر ٹیررازم فنانسنگ)کی روک تھام اور سائبر تحقیقات سے نمٹنے کے لیے وسائل کی فراہمی اور خصوصی تربیت کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ کاش پٹیل کا کہنا تھا کہ ہماری شراکت داری انتہائی اہم ہے اور ہم مستقبل میں مزید کامیابیوں کے خواہاں ہیں۔\932
59