34

چیس کھیل کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، سیدذیشان نقوی لمی شطرنج برادری میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرے گی، خطاب

اسلام آباد( سٹی رپورٹر) چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سید ذیشان نقوی نے کہا ہے کہ فیڈریشن ملک بھر میں شطرنج کے فروغ اور اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اور طویل المدتی اقدامات کر رہی ہے۔ حال ہی میں منعقد ہونے والی قومی شطرنج چیمپئن شپ میں ریکارڈ تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت اس کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، جو پاکستان میں شطرنج کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، انہوں نے ان خیالات کا اظہار شطرنج کے عالمی دن کے موقع پرا سلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا ، تقریب میں نائب صدر ریحان اعظم، فیڈریشن عہدیداران، کھلاڑیوں اور شطرنج کے شائقین کی بڑی تعداد شریک تھی،تقریب کے مہمان خصوصی چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سید ذیشان نقوی نے شطرنج کا عالمی دن بھر پورانداز میں مناتے ہوے شطرنج کے فروغ اور مستقبل کے چیمپئنز کی تربیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن مزید ٹورنامنٹس، تربیتی پروگرامز اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے مستقبل کے چیمپئنز تیار کرے گی اور عالمی شطرنج برادری میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرے گی۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں