20

ٹاپ سٹی ون کی جانب سے جشنِ آزادی کی رنگارنگ تقریبات کے دوسرے روز، 14 اگست کی صبح ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ٹاپ سٹی ون کی انتظامیہ اور رہائشیوں نے بھرپور شرکت کی اور ملک سے محبت و یکجہتی کا اظہار کیا۔


‎‎
‎ٹاپ سٹی ون کی جانب سے جشنِ آزادی کی رنگارنگ تقریبات کے دوسرے روز، 14 اگست کی صبح ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ٹاپ سٹی ون کی انتظامیہ اور رہائشیوں نے بھرپور شرکت کی اور ملک سے محبت و یکجہتی کا اظہار کیا موقع پر پرچم کشائی اور سلامی: تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی پرچم لہرانے سے ہوا، جس کے بعد ایور ریڈی سیکیورٹی کے چاق و چوبند دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اہلیانِ ٹاپ سٹی ون کی بھرپور شرکت: اس پُرمسرت موقع پر رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد، بشمول خواتین اور بچوں نے پرجوش انداز میں شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔* بچوں کے مقابلے اور ملی نغمے: تقریب میں بچوں کے مابین تقاریر اور ملی نغمات کے مقابلے منعقد کروائے گئے، جن میں بچوں نے وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار اپنے خوبصورت کلام اور نغموں کے ذریعے کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔ٹاپ سٹی ون کی انتظامیہ نے سی ای او کنور معیز خان کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مستقبل میں بھی قومی یکجہتی اور معاشرتی خوشحالی کے لیے ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔بچوں کیلے میجک شو اور پینٹنگ کے مقابلوں میں شرکت کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں