وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے آج سکردو گلگت روڈ پر سسی ہرامش عنصر کیمپ کے قریب سیلاب سے متاثرہ پل کا ہنگامی معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد حالیہ فلیش فلڈ (سیلابی ریلے) سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینا اور جاری مرمتی کاموں کا معائنہ کرنا تھا۔اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر نے آپریشنل عملے کو ہدایت کی کہ بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جائے اور اضافی بھاری مشینری نصب کی جائے تاکہ پھنسے ہوئے مسافروں اور مقامی رہائشیوں کی شدد تکالیف اور مشکلات کو کم کیا جا سکے۔صورتحال کی حساسیت پر زور دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ انشاءاللہ گلگت سکردو روڈ کی مکمل بحالی اور آمدورفت کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کر لیا جائے گا۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سخت موسمی اور ماحولیاتی حالات کے باوجود شب و روز کام کرنے والے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) اور فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن / NWO کے فیلڈ عملے کی لگن اور کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفد بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھا، جس میں چیئرمین این ایچ اے، سیکرٹری مواصلات، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت شامل تھے۔
٭٭٭٭٭
32