بھکر ۔ 26 جولائی ( بیورو چیف )صدر مملکت آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ پیالہ چوک بھکر میں سینیر رہنما و سابق ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی الحاج اعجاز علی شہانی،سینیر نائب صدر سرگودھا ڈویژن زین اعجاز شہانی ایڈووکیٹ،ملک محمد تنویر مہار ،اشفاق تبسم کلورکوٹ،محمد خان کلور کوٹ خدا بخش کلور کوٹ حسن رضا سیگڑا،سمیع اللہ روڈی خیل،محمد الیاس قادری کے علاؤہ جیالوں نے سالگرہ کا کیک کاٹ کر اظہارِ عقیدت پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر پاکستان،جمہوریت کے دلیر سپاہی آصف علی زرداری کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ پیالہ چوک بھکر میں پروقار تقریب کا اہتمام زیر سرپرستی سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی الحاج اعجاز علی خان شہانی اور زیر صدارت نائب صدر سرگودھا ڈویژن زین اعجاز شہانی انعقاد پزیر ہوا سالگرہ کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز علی شہانی اور دیگر مقررین کا کہنا تھا صدر مملکت آصف علی زرداری ایک ایسی مدبر، باوقار اور جمہوریت پسند شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان میں مفاہمت، استحکام اور سیاسی توازن کو فروغ دیا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد “پاکستان کھپے” کا نعرہ لگا کر قوم کو متحد رکھنے والے آصف علی زرداری نے 11 سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر جمہوریت اور ریاست کے استحکام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔مزید کہنا تھا کہ صدر زرداری نے نہ صرف جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دیا بلکہ پسماندہ طبقات، اقوام اور پاکستان کی عوام کیلئے تاریخی، غیر روایتی اور جراتمندانہ فیصلے کئے۔ ان اقدامات کی بدولت پاکستان میں سیاسی استحکام، امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا۔تقریب کے اختتام پر درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔
65