27 جولائی 2026 کو سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، کیپٹن (ر) محمد محمود نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف جی ایچ اے، متعلقہ ونگز کے سربراہان، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کہ G-14 مرکز ،سیکٹر F-14/F-15 ، (ایفرو) لائف اسٹائل ریزیڈنسی، ، اسکائی لائن اپارٹمنٹس اور دیگر جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری نے ہدایت کی کہ لائف اسٹائل ریزیڈنسی منصوبے پر ترقیاتی کام جلد از جلد شروع کیے جائیں جبکہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی مکمل شفافیت اور قواعد و ضوابط کے مطابق منعقد کی جائے۔ انہوں نے کمرشل اثاثوں کے مؤثر استعمال، ریونیو میں اضافے اور اتھارٹی کی تمام خدمات کی مرحلہ وار ڈیجیٹلائزیشن پر بھی زور دیا۔بعد ازاں سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سیکٹر F-14/F-15، G-14 مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ سیکٹر F-14/F-15 میں رواں سال کے اختتام تک کلیئر ہونے والے علاقوں کے الاٹیز کو مرحلہ وار چھ مہینے کے بعدقبضہ دینےکا اغاز کیا جائے گا پلاٹس کی پوزیشن دی جائے گی، جبکہ آئندہ تین سال میں پورے منصوبے کے تمام الاٹیز کو قبضہ فراہم کر دیا جائے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیکٹر F-14/F-15 میں جدید اور علیحدہ سائیکل ٹریکس، اعلیٰ معیار کا انفراسٹرکچر، گرین بیلٹس، لینڈ اسکیپنگ اور معیاری ترقیاتی کام یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا اور منصوبے کا دوبارہ جلد معائنہ کیا جائے گا۔سیکرٹری نے G-14 مرکز میں مجوزہ کمرشل پلاٹس، صفائی، پارکنگ، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت کی، جبکہ تجاوزات کے خاتمے، سرکاری اراضی کے تحفظ، لینڈ مینجمنٹ اور ترقیاتی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ غفلت یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے ڈائریکٹر جنرل ایف جی ایچ اے، کیپٹن (ر) ظفر اقبال، متعلقہ افسران، انجینئرز اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف جی ایچ اے نے بھی متعلقہ افسران کو پلاٹس کی پوزیشن سے متعلق ورکنگ مزید تیز کرنے، غیر حاصل شدہ رقبہ سے متعلق امور کو جلد مکمل کرنے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل گورنمنٹ ایپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پلاٹس کی پوزیشن (Possession) سے متعلق تمام انتظامی اور فنی امور پر کام مزید تیز کیا جائے اور مقررہ مدت میں ورکنگ مکمل کرتے ہوئے غیر حاصل شدہ (Unacquired) رقبہ/ایریا سے متعلق امور پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل اور الاٹیز کو مرحلہ وار پلاٹس کی پوزیشن کی فراہمی کے عمل میں مزید تیزی لائی جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام متعلقہ شعبے باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ اہداف کے حصول کو یقینی بنائیں۔
19