لانگ آئی لینڈ، نیویارک (خصوصی نمائندہ): سابق ناظم چودھری جاوید اقبال گوندل کی جانب سے زیڈ کے ریسٹورنٹ، لانگ آئی لینڈ نیویارک میں معزز دوستوں اور شخصیات کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔عشائیے میں چودھری عباس شاہد، ڈپٹی کمشنر، چودھری محمد اجمل چیمہ سابق وزیر، چودھری محمد اکمل چیمہ سابق ڈسٹرکٹ ناظم سیالکوٹ، چودھری محمد فائض، میاں نعیم، میاں شکیل، دانش سدھو، چودھری حمد، چودھری کامران گوندل اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے چودھری جاوید اقبال گوندل کی جانب سے دوستوں کے اعزاز میں عشائیے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے خلوص، محبت اور مہمان نوازی کو سراہا۔ شرکاء نے کہا کہ بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی اپنے دوستوں اور احباب کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اور ان کے ساتھ خوشیاں بانٹنا قابلِ تحسین روایت ہے۔تقریب کے دوران شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان کے موجودہ حالات، بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل اور کمیونٹی کے مختلف معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔چودھری جاوید اقبال گوندل نے تمام معزز مہمانوں کا عشائیے میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں اور احباب کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے ہمیشہ باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی محبت، اخوت اور بھائی چارہ ہماری اجتماعی قوت ہے اور اسے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔شرکاء نے چودھری جاوید اقبال گوندل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں اور عزت عطا فرمائے۔
32
