جشن آزادی کی پرچم کشائی کی شاندار تقریب قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں *جشن آزادی* کی مناسبت سے پرچم کشائی کی پروقار تقریب آج نہایت جوش و خروش سے منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ کے معزز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال تھے۔ انہوں نے قومی پرچم بلند کیا اور قومی ترانے کی دھن پر سلامی پیش کی گئی۔اس باوقار موقع پر فیکلٹی ممبران، آفیسرز اور ملازمین کی *کثیر تعداد* نے شرکت کر کے وطن سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ شرکاء نے پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔وائس چانسلر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور اس کی قدر ہمیں محنت، ایمانداری اور قومی جذبے سے کرنی ہے۔ انہوں نے جامعہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تحقیق کے ذریعے ہی ہم حقیقی معنوں میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن* اس پر مسرت موقع پر تمام شرکاء کی کاوشوں کو سراہتی ہے اور عہد کرتی ہے کہ ہم مل کر اپنے وطن کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب میں آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن
قائداعظم یونیورسٹی کے ممبران اور سنیئر نے بڑی تعداد میں شرکت کی
33