چیف جسٹس آف پاکستان سے سول سروسز اکیڈمی کے 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران کی سپریم کورٹ میں ملاقات زیرِ تربیت افسران کا وفد ریاستی اداروں کے لازمی مطالعاتی دوروں کے سلسلے میں سپریم کورٹ پہنچا
وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان عزیز خواجہ نے کی، فیکلٹی ممبران بھی ہمراہ تھے
چیف جسٹس آف پاکستان نے زیرِ تربیت افسران کے ساتھ پارلیمانی جمہوریت اور آئینی طرزِ حکمرانی پر تبادلۂ خیال کیا
چیف جسٹس آف پاکستان نے اختیارات کی سہ جہتی تقسیم اور مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے باہمی کردار پر روشنی ڈالی
مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ آئینی طرزِ حکمرانی اور قانون کی حکمرانی کے قیام میں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان نے زیرِ تربیت افسران کو عدالتی نظام کی مختلف سطحوں اور عدالتوں کے متعلقہ دائرۂ اختیار سے آگاہ کیا.چیف جسٹس آف پاکستان نے انصاف کے شعبے میں ادارہ جاتی ہم آہنگی اور جاری اصلاحات پر روشنی ڈالی نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی ملک کا اعلیٰ ترین عدالتی پالیسی فورم ہے، چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کی بہتری کے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا ایکسیس ٹو جسٹس ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے عدالتوں میں بلاتعطل بجلی، ای لائبریریز اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات بہتر بنائی جا رہی ہیں عدالتوں میں خواتین سائلین کے لیے سہولیات کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سال 2026-27 کو جینڈر ریسپانسیو جسٹس انیشی ایٹو کے لیے مختص کیا گیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جینڈر ریسپانسیو جسٹس انیشی ایٹو میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائے گی
ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز میں خواتین سائلین کو ضروری سہولیات اور معاون خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی
جینڈر ریسپانسیو جسٹس انیشی ایٹو کا مقصد خواتین کے لیے انصاف کو زیادہ قابلِ رسائی، جامع اور ان کی ضروریات سے ہم آہنگ بنانا ہے سپریم کورٹ مستقبل کی سرکاری قیادت کے ساتھ آئینی طرزِ حکمرانی اور ذمہ دارانہ عوامی خدمت پر مکالمے کو اہمیت دیتی ہے سپریم کورٹ کی اصلاحات ادارہ جاتی ہم آہنگی، عوام مرکز انصاف اور مؤثر عوامی خدمت کے فروغ پر مرکوز ہیں
34
