اسلام آباد ( حبدار نیوز )ایگزیکٹو ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری مظہر چیئرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی نامزد،اس موقع پر چوہدری مظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن ڈیلیگیشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مختلف ممالک کے ساتھ تجارتی و کاروباری روابط کو مزید مستحکم بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے نئی کاروباری منڈیوں تک رسائی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ چوہدری مظہر نے اس ذمہ داری پر اعتماد کا اظہار کرنے پر اسلام آباد چیمبر کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے اور کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چوہدری مظہر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسلام آباد چیمبر کی قیادت اور کاروباری برادری کے تعاون سے پاکستان کے تجارتی مفادات کو فروغ دینے اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
1
