58

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ

اسلام آ باد ( کورٹ رپورٹر ) ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال میں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، دفاعی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ، باہمی سلامتی اور مسلم ممالک کے اجتماعی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، جبکہ باہمی تعاون کے ذریعے خطے کو درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دفاعی تعاون کا یہ عمل علاقائی امن، استحکام اور مسلم امہ کے اجتماعی مفادات کے لیے مثبت ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں