60

موضع بوکڑہ اسلام آباد کا حصہ، کینٹونمنٹ بورڈ ٹیکس وصول نہیں کر سکتا اسلام آباد ہائی کورٹ

موضع بوکڑہ کے شہری نے وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس کے ذریعے اسلام آباد کے بعض علاقوں کو راولپنڈی کے دائرہ اختیار میں شامل کیا گیا تھا۔
درخواست گزار کی جانب سے ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ اور ملک خالد اعوان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ موضع بوکڑہ اسلام آباد کا حصہ ہے، لہٰذا کینٹونمنٹ بورڈ کو یہاں ٹیکس وصول کرنے یا کسی قسم کی مداخلت کا قانونی اختیار حاصل نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے کینٹونمنٹ بورڈ کو موضع بوکڑہ میں ٹیکس وصولی اور ہر قسم کی مداخلت سے روک دیا۔ اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا۔
ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہریوں کے حقوق اور اسلام آباد کی قانونی حدود کا تحفظ آئین و قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں