21

سیکٹر G-15/3 میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے جاری، ہاؤسنگ اتھارٹی کی اراضی واگزار، تمام BUPs کیسز کا قبضہ FGEHA کے حوالے

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی خصوصی ہدایات پر سیکٹر G-15/3 میں سرکاری اراضی واگزار کروانے اور الاٹیز کے حقوق کے تحفظ کے لیے جاری انسدادِ تجاوزات آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 132کنال اراضی واگزار کروائی گئی، جبکہ سیکٹر میں موجود تمام BUPs کیسز سے متعلق اراضی کا قبضہ بھی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کو حاصل ہو چکا ہے۔یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر/لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب اور ڈائریکٹر لینڈ و انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی نگرانی میں متعلقہ حکام اور FGEHA کی ٹیموں کے تعاون سے چار روز تک مسلسل جاری رہا، جبکہ آج بھی سیکٹر G-15/3 میں انسدادِ تجاوزات کارروائی کی گئی۔اس سے قبل منعقدہ تقریب میں واگزار کروائی گئی اراضی سے متعلق 38 متاثرین میں پلاٹس کے الاٹمنٹ لیٹرز اور متعلقہ دستاویزات رکنِ قومی اسمبلی جناب انجم عقیل خان کی موجودگی میں باضابطہ طور پر تقسیم کیے گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر/لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر جناب الماس صبیح ثاقب نے کہا کہ سیکٹر G-15/3 میں انسدادِ تجاوزات آپریشن اور اراضی واگزار کروانے کا عمل الاٹیز اور متاثرین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائی کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا گیا ہے اور اب سیکٹر میں موجود تمام BUPs کیسز سے متعلق اراضی کا قبضہ FGEHA کے پاس آ چکا ہے۔ڈائریکٹر لینڈ و انفورسمنٹ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کہا کہ FGEHA کی جانب سے سرکاری اراضی کے تحفظ اور غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ واگزار کروائی گئی اراضی کو اتھارٹی کے منصوبے اور الاٹیز کے مفادات کے مطابق بروئے کار لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی قیادت میں اتھارٹی کی ترقیاتی سرگرمیاں مزید تیزی سے جاری رہیں گی اور الاٹیز کو جلد از جلد بنیادی سہولیات کے ساتھ اپنی جائیدادوں سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ سیکٹر G-15/3 میں جاری کارروائی کا بنیادی مقصد سرکاری اراضی کو تجاوزات سے پاک کرنا، الاٹیز کے حقوق کا تحفظ اور منصوبے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیکٹر G-15/3 میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کیا جائے گا اور الاٹیز کو جلد از جلد بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔FGEHA
انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین اور دیگر الاٹیز کو معیاری، محفوظ اور جدید رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور سیکٹر G-15/3 میں اراضی کے تحفظ، ترقیاتی عمل اور الاٹیز کے حقوق کے حوالے سے قانون کے مطابق کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں