اسلام آباد (سید معراج حسین)جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے سہالہ، لہتراڑ روڈ، غوری ٹاؤن، آئی نائن، جی ٹین، جی فورٹین، آئی فورٹین، جھنگی سیداں اور دیگر علاقوں میں بچوں اور نوجوانوں کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں ریلیاں، ملی نغمے، تقاریر، کھیلوں کے مقابلے، شجرکاری اور دیگر قومی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں بچوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
65
