19

جاوید اقبال بلوچ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین منتخب طارق نیازی، سجاد ساجد، راجہ وقار، نعیم محمود، قمر کلیامی، عمران عزیز، قاسم رضا، راحت عباس اور دیگر عہدیداران کی جانب سے مبارکباد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) آئیسکو کے ریجنل قائد اور نامور مزدور راہنما جاوید اقبال بلوچ واپڈا سی بی اے کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے اس امر کا اعلان گزشتہ روز بختیار لیبر ہال، نسبت روڈ لاہور میں منعقدہ یونین کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ علاوہ ازیں ملک کے ممتاز مزدور راہنما اور عالمی ادارہ محنت کی گورننگ باڈی کے سابق رکن خورشید احمد کو ایک بار پھر مرکزی سیکرٹری جنرل، عبد اللطیف نظامانی کو مرکزی صدر، رمضان خان اچکزئی کو جوائنٹ پریذیڈنٹ اور گوہر تاج کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا ھے۔ دریں اثناء جاوید اقبال بلوچ کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین بننے پر یونین کے آئیسکو کے ریجنل ڈپٹی چیئرمین طارق مسعود نیازی، ریجنل انفارمیشن سیکرٹری سجاد حسین ساجد، گل نواز بنگش، جی ایس او سرکل کے چیئرمین سردار وقار احمد خان، زونل سیکرٹری چوہدری محمد قاسم، میڈیا کوآرڈینیٹر ملک سجاد اعوان، اٹک سرکل کے چیئرمین نعیم محمود، زونل سیکرٹری حاجی محمد صدیق، وائس چیئرمین وارث خان نیازی، اسلام آباد سرکل کے چیئرمین قاسم رضا جعفری، زونل سیکرٹری ملک ارشد اعوان، وائس چیئرمین سید راحت عباس، کینٹ سرکل کے چیئرمین قمر فاروق کلیامی، زونل سیکرٹری عامر سہیل، پریس سیکرٹری ظفر اقبال وڑائچ، سٹی سرکل کے چیئرمین عمران عزیز، زونل سیکرٹری ملک حسنین شہید، جوائنٹ سیکرٹری عاصم رضا جعفری، جہلم سرکل کے چیئرمین خرم نسیم بٹ، زونل سیکرٹری ملک خالد محمود، چکوال سرکل کے چیئرمین محمود منہاس، زونل سیکرٹری ابراہیم بھٹی، ہیڈ آفس سرکل کے چیئرمین محمد خورشید، زونل سیکرٹری محمد محسن، کنسٹرکشن زون کے چیئرمین داؤد گل، زونل سیکرٹری رانا ابرار، سٹور زون کے چیئرمین شجاع امین، زونل سیکرٹری راجہ محسن، ایم اینڈ ٹی سرکل کے چیئرمین مسعود پرویز اور زونل سیکرٹری فہیم راجہ سمیت دیگر قائدین نے مسرت کا اظہار کرتے جاوید اقبال بلوچ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا جاوید بلوچ کا یونین کے مرکزی عہدے پر انتخاب محنت کش طبقے اور واپڈا ملازمین کیلئے ان کی طویل، انتھک، بے لوث اور مسلسل جدوجہد اور مزدور دوست خدمات کا اعتراف ہے۔ واپڈا عہدیداران نے کہا کہ اٹک سے جہلم تک تمام آئیسکو ملازمین جاوید اقبال بلوچ کی قیادت میں متحد ہیں اور نجکاری کی مزاحمت اور حقوق کے تحفظ کیلئے ہائیڈرو یونین کے پلیٹ فارم سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں